ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملازمت ڈھونڈنے والے توجہ دیں: بنگلورو میٹرو کیلئے چیف انجینرس، سنٹرل کولڈ فیلڈ اور انڈین آئیل کارپوریشن کے لئے اپرینٹیس کی ضرورت

ملازمت ڈھونڈنے والے توجہ دیں: بنگلورو میٹرو کیلئے چیف انجینرس، سنٹرل کولڈ فیلڈ اور انڈین آئیل کارپوریشن کے لئے اپرینٹیس کی ضرورت

Wed, 03 Feb 2021 13:34:17    S.O. News Service

بنگلورو 3/ فروری (ایس او نیوز)  بنگلورو میٹرو ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ میں چیف انجینئر کی دو اسامیاں خالی ہیں جس پر بھرتی کے لئے قابل امیدواروں سے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔

    خواہشمند امیدوارں کو درخواست 28 فروری سے قبل اپنی درخواستیں داخل کرنی ہونگی۔ کسی بھی مستند بورڈ / یونیورسٹی سے بی ای / بی ٹیک کی تعلیمی سند رکھنے والے امیدوار جن کی عمر 55 سال سے کم ہو، اس عہدے کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ تنخواہ تقرری قوانین کے مطابق دی جائے گی۔ درخواست گزار کو کسی قسم کی داخلہ فیس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ براہ راست انٹرویو کے ذریعے تقرر کیا جائے گا۔ 

    دلچسپی رکھنے والے امیدوار https://english.bmrc.co.in پر موجود درخواست فارم ڈآون لوڈ کرکے اسے پُر کرنے کے بعد ضروری دستاویزات منسلک کرکے اپنی درخواست مندرجہ ذیل پتہ پر واقع دفتر میں جمع کروائیں۔
    جنرل منیجر[ایچ آر]
    بنگلورو میٹرو ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ
    تھرڈ فلور، بی ایم ٹی سی کامپلیکس شانتی نگر، کے ایچ روڈ، بنگلورو ۔ 560027


سنٹرل کولڈ فیلڈ اور انڈین آئیل کارپوریشن میں آپرنٹیس کی اسامیاں خالی ہیں

 سنٹرل کولڈ فیلڈ لمیٹیڈ میں 482 آپرنٹیس کی اسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ 
    خواہشمند امیدوار21 فروری سے قبل آن لائن کے ذریعے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی مستند بورڈ یا یونیورسٹی سے دسویں یا بارہویں پاس ہونا چاہیے۔ یکم جنوری 2021 کو امیدوار کی عمر کم ازکم 18 سے 21 سال کے اندر ہونی چاہیے۔ اوبی سی، 2a, 2b, 3a, 3b  کے لئے عمر میں 3 سال اور ایس سی ایس ٹی کے لئے 10سال کی رعایت دی جائے گی۔ براہ راست انٹرویو کے ذریعے تقرری عمل میں آئے گی۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 6 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

    اسی طرح انڈیل آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ کے لئے 505 ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آپرنٹیس کی ضرورت ہے۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار26فروری تک آن لائن کے ذریعے اپنی درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی مستند بورڈ/ادارے/ یونیورسٹی سے دسویں ، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ اور ڈگری یافتہ ہونا چاہیے۔ 31جنوری تک عمر کم از کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 24سال ہونا چاہیے۔ اوبی سی، 2a, 2b, 3a, 3b  کے لئے عمر میں 3 سال اور ایس سی ایس ٹی کے لئے 5سال اور جسمانی معذورین کے لئے 10سال کی رعایت دی جائے گی۔ تحریری امتحان کے ذریعے تقرری عمل میں آئے گی۔ اور تقرری قوانین کے مطابق مشاہرا دیا جائے گا۔

    ان دونوں اسامیوں کے لئے درخواستیں دینے میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار   /https://apprenticeshipindia.org     ویب سائٹ پر جا کر مطلوبہ تفصیلات درج کرتے ہوئے اپنی درخواست داخل کر سکتے ہیں


Share: